اسلام آباد(جی این اے)بیرسٹر گوہر نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے پر ردعمل میں کہا کہ 19 لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہے۔
میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر67لوگ تھے،جن میں سے 19 کو معافی ملی ہے،48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔سپریم کورٹ اس حوالے سے طےکرچکی ہے۔
بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ سب جماعتیں مل جل کرعوام اور ملک کے وسیع ترمفاد میں بیٹھیں،ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔