وطن کی خاطرجان دینے والےہارون ولیم کی آخری رسومات،وزیراعظم اورچیف آف آرمی اسٹاف بھی شریک

0


راولپنڈی(جی این اے)ملک کی خاطرجان قربان کردینے والے سپاہی ہارون ولیم کی سینٹ پال چرچ راولپنڈی کی آخری رسومات اداکی گئی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

سپاہی ہارون جسکی عمر ابھی انتیس سال تھی کرم میں ہونے والے شرپسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران وطن کی خاطرجان دے دی،آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری تفصیل میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اہل خانہ سے تعزیت کی اورکہا کہ ملک کی ترقی میں مسحی برداری کی خدمات اورقربانیوں کو یادرکھا جائے گا۔ پاک فوج میں مختلف پس منظر رکھنے والے جوان ہیں جو ملک کے اجتماعی دفاع کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

سپہ سالارپاک فوج نے بھی سپاہی ہاروں اوردیگر ساتھیوں کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا۔سپاہی ہارون کی تدفین انکے آبائی علاقے میں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.