ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں ہیں،مہندی کی تقریب میں خوب ہلاگلا رہا۔
ناموراداکارشتروگن کی بیٹی سوناکشی نے جب اپنے مسلمان دوست سے شادی کرنے کا اعلان کیا تو خبر کے مطابق سوناکشی کے خاندان نے ناراضگی کا اظہارکیا اوریہ خبر بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی کہ خاندان والے شادی میں شریک نہیں ہونگے مگر شتروگن نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو دعائوں میں رخصت کریں گے۔
سوناکشی کی شادی ظہیراقبال جو انکا بہترین دوست بھی ہے اس سے تئیس جون کو ہونا قرارپائی۔مہندی کی وائرل ہونے والی تصویر میں سوناکشی نے برائون رنگ کا بنارسی سوٹ زیب تن کیا جبکہ ظہیراقبال نے برائون اورسفید رنگ کی آمیزش سے شرٹ پہنی ہوئی ہے،مہندی کے فنکشن میں دونوں کافی خوش دکھائی دیتے رہے۔