بجلی کی بارباربندش کے خلاف جماعت اسلامی نے بھرپوراحتجاج کااعلان کردیا

0

لاہور(جی این اے)پورے ملک میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے بھرپوراحتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری جماعت عوام پر بھاری بلوں کے بوجھ اوراوپر سے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرے گی،حکمرانوں کی اورحکومت کی نااہلی موسم کی شدت میں مزید بڑھ جاتی ہے۔

تیرہ ہزار ارب روپے کے ٹیکسوں سے سفید پوش طبقہ پس کے رہ جائے گا،حالانکہ عوام تو اٹھائیس سوارب روپے کی کپیسٹی اداکررہے ہیں،ملک بھرمیں بجلی بند کردی جاتی ہے۔جب بھی کوئی نیا بل پاس کرنے کا اردادہ کرتے ہیں تو ن لیگ اورایم کیوایم کے بیج نوراکشتی کا بھی آغاز ہوجاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ ہم نے شدیدگرمی میں عیدگزاردی،چودہ چودہ گھنٹے بجلی بندکردی جاتی ہے،اب بھرپوراحتجاج کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.