سیلفی لینے کے شوق نے دو نوجوانوں کی جان لے لی

0

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر رائے بریلی میں سیلفی لینے کے شوق نے دو نوجوانوں کی جان لے لی۔ افسوسناک واقعہ گنگا ندی میں پیش آیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق سترہ سے انیس سال کی عمرکےڈوبنے والے تین نوجوان توحید، شان اور فہد کشتی میں سوار تھے۔سیلفیاں لیتے تینوں نوجوان اپنا توازن کھو برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں جاگرے، افسوسناک واقعے میں دو نوجوانڈوب کر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ فہد دریا میں تیر کر کنارے پر پہنچ گیا۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.