کسی کو جلاکر ماردینے کی بہت بڑی سزا ہے

سوات واقعہ قابل مذمت ہے،شرعی اوراخلاقی طورپراسکی اجازت نہیں،چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی

0

اسلام آباد(جی این اے)عدالتیں کیسوں کو صیح طریقے سے نہیں نمٹا رہی ہیں اسی لئے لوگ اکثراپنے فیصلے خود کرلیتے ہیں،مگر واقعہ سوات کی مذمت کرتے ہیں،اخلاقی طورپر کسی گروہ فردکو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی کو سزادے۔چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا ایک نجی چینل کو انٹرویوکے دوران اظہارخیال۔

علامہ راغب نعیمی نے اپنے موقف کا مزیداظہارکرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ سوات،سیالکوٹ،سرگودھا اورجڑانوالہ میں ہوا اسکی شرعی اورقانونی اجازت ہزگزنہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جلد ازجلد اقدامات اٹھائے۔شرعی حیثیت سے آپ کسی کو انفرادی طور پر آگ میں جلاکرنہیں مارسکتے،اس فعل کی بہت بڑی سزاہے،سوات واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.