پاکستان میں کرکٹ عدم استحکام کاشکارہے،آسٹریلین کرکٹر

کبھی سلیکٹرز کبھی کھلاڑی تبدیل کردئیے جاتے ہیں،ایسے حالات میں اچھاکھیلناممکن نہیں،خواجہ عثمان خواجہ

0

میلبرن(ویب ڈیسک)پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں مگر عدم استحکام بہت زیادہ ہے ایسے حالات میں آپ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکتے،آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کا کھرا بیان سامنے آگیا۔

عثمان خواجہ نے ایک تقریب کے دوران اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے مگر جب میں دیکھتا ہوں تو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہر وقت تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے،کبھی سلیکٹرز،اسٹاف اورکبھی سلیکشن کمیٹی مین بڑی تبدیلیاں سامنے آجاتی ہیں اسی طرح کھلاڑیوں کو بھی ٹکنے نہیں دیا جاتا باربارتبدیل کئے جاتے ہیں۔ایسے حالات میں اچھا کھیل ممکن نہیں اسکے لئے استحکام ناگزیر ہے جو پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کبھی دیکھا ہی نہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عثمان نے کہا کہ بابراعظم اگربطورکپتان کھیل سکتے ہیں تو انہیں ضرورکھیلنا چاہیے یہ انکا اپنا زاتی فیصلہ ہوگا،پاکستانی توقعات بھی زیادہ رکھتے ہیں،بہرحال ایک ٹیم نے تو جیتنا ہی ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.