اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے،پولیو ورکرز کے تحفظ کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔
وزیر اعظم سے بل گیٹس نے ملاقات کی،۔وزیر اعظم نے معاشی استحکام کے حصول کیلئے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں پیش رفت،صحت کی سہولیات میں بہتری،موسمیاتی تبدیلی اور پولیو کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ بل گیٹس وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔