ٹی20 ورلڈ کپ،افغانستان نے تاریخ رقم کر دی،سیمی فائنل میں پہنچ گیا

0

نیویارک(جی این اے) ٹی 20 ورلڈ کپ ،افغانستان نے تاریخ رقم کردی۔بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے ہرا کرپہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں۔افغانستان کی ٹیم نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا جو اسے 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔تاہم بنگلادیش کی پوری ٹیم 105 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
افغانستان ٹیم کےکپتان راشد خان 19، ابراہیم زردان 18 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔
بنگلادیش کے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
دوسری جانب بھارت بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.