بے رحم زمیندارنے کھیت میں گھسنے پرگدھی کی دونوں ٹانگیں توڑدی
گدھی زمیندارکے تشددسے بچنے کیلئے بھاگی مگر خاردارتاروں میں پھنس گئ
جھنگ(جی این اے)جہالت اورعدم برداشت کی ایک اورمثال سامنے آگئی،بے رحم زمیندارنے اپنی فصل میں گھسنے والی گدھی پر اتناتشددکیا کہ اسکی دونوں ٹانگیں ہی توڑڈالی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ زمیندارنے جب گدھی پر تشددشروع کیا تو وہ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگنا شروع ہوگئی اسی دوران وہ خاردارتاروں میں بھی پھنس گئی تھی،گدھی کو جب تاروں سے نکالا گیا تو اسکی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں،اس سے قبل حیدرآباد میں بھی ایک گدھے پر تشددکرکے اسکی دوٹانگیں توڑدی گئی تھی جسکی وجہ سے وہ مرگیا تھا،اسی طرح راولپنڈی میں بھی ایک لڑائی کے دوران سارا غصہ حاملہ گدھی پر نکالا گیا اوراسے گولیاں مارکر موت کے حوالے کردیا گیا تھا۔
یادرہے کہ حال ہی میں ایک اونٹ کے بچے کو بھی وڈیرے نے اپنے کھیت میں گھسنے پر تشددکا نشانہ بنایا تھا حتی کہ اسکی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی،سوشل میڈیا پر اس ظلم کے خلاف بھرپورآوازاٹھانے پر ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔