جسٹس عالیہ نیلم لاہورہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

0

لاہور(جی این اے)پاکستانی خواتین نے ہرشعبے میں ثابت کردیا کہ وہ کسی طورمردوں سے صلاحیت میں کم نہیں،جسٹس عالیہ نیلم لاہورہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں منعقد ہوا اس میں متفقہ طورپر یہ منظوری دی گئی کہ عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ ہونگی،یوں پارلیمانی کمیٹی نے بھی منظوری دے دی جسکے بعد وہ باقائدہ پہلی خاتون چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کا اعزازحاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

بارہ نومبر 1966کو دنیا میں آنکھ کھولنے والی جسٹس عالیہ نے ایل ایل بی کا امتحان 1995میں یونیورسٹی آف پنجاب سے پاس کیا تھا۔اورپھر پریکٹس ایک سال بعد شروع کردی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.