سڑکیں بند،موٹروے بند،راولپنڈی اسلام آبادمیں کیا ہونے لگا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی ترنول جلسے کا این اوسی منسوخ کردیا گیا،ہرحال جلسہ کریں گے،تحریک انصاف کا بھی اعلان،جڑواں شہروں میں موٹروے بھی بند،آج تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی دے دی گئی،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم موجود ہے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے،راولپنڈی انتظامیہ بھی ڈٹ گئی،پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں پہلے ہی دفعہ144کا نفاذکردیا گیا تھا،اسلام ااباد جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا۔

پنجاب کے پورے صوبے میں ریلیاں،جلسے اوردھرنوں کی اجازت نہیں ہوگی،تین دن تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔راولپنڈی کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم مہمان ہے ہماری ایسی صورت میں سیکیورٹی خدشات کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا اس لیے جلسے کی بھی اجازت نہیں دے سکتے۔

اسی طرح اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی ریڈزون کاایریا سیل کردیا اورتعلمی اداروں کو بھی بندرکھنے کا آج فیصلہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے موقف دیاہے کہ بچوں کی حفاظت کیلئے سکولوں کو بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔البتہ میٹرک کے ضمنی امتحانی پرچے منسوخ نہیں کئے گئے وہ ہونگے۔میٹرو بسیں بھی آج سے نہیں چلیں گی،جبکہ انکے اسٹیشنز پربھی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کردئیے گئے ہیں۔

تمام مرکزی سڑکیں بندکردی گئی ہیں،فیض آباد سے اسلام آباد جانے والے راستے کو بھی بندکردیا گیا ہے،سیسکستھ روڈ بھی بندکردیا گیا ہے۔کیرج فیکٹری کے پاس سے بھی مین سڑک کو بندکردیا گیا ہے،روات میں چک بیلی موڑ سے بھی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔سڑکیں بندہوجانے سے عوام کو شدیدمشکلات پیش آرہی ہیں،دفاتروں اورہسپتالوں میں جانے والے افراد ذہنی کرب میں مبتلا ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.