اسلام آباد(جی این اے)منکی پاکس کے پھیلائوکا خطرہ،ویکسین نہ ہی ادویات دستیاب ہیں،پاکستان نے منکی پاکس ویکسین کی فراہمی کیلئے عالمی اداروں سے درخواست کردی ہے۔
واضع رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے جب سے منکی پاکس کے کیس سامنے آنا شروع ہوئے ہیں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے،پاکستان میں بھی اس خطرناک مرض کے کیس سامنے آئے ہیں،مزید کے خطرات ہیں اسی لئے کراچی میں خاص ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ماہرین نے یہ کہہ دیا ہے کہ ہمارے ملک میں اس بیماری سے بچائو کیلئے کوئی دوائی یا ویکسین تاحال نہیں ہے۔
حکام نے بھی یہ کہہ دیا ہے کہ ابھی صرف ائیرپورٹ پر اسکریننگ پر معمور عملہ اورآئی سی یو میں خدمات دینے والوں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی عام لوگوں کیلئے ابھی ضروری نہیں ہے۔
یاد رہے کہ منکی پاکس ایسا وائرل انفکشن ہے جو انسانوں کو انسانوں اورجانوروں سے ایک میٹر کے فاصلے سے بھی لگ سکتا ہے۔اسکی ابتدائی علامات یہ ہیں کہ سراورپھٹوں میں دردہوتا ہے ،بخاربھی ہوتا ہے علاوہ ازیں گلے میں خراش ہوجاتی ہے اورغدود بھی سوجھ جاتے ہیں،ڈاکٹروں نے یہ کہا ہوا ہے کہ اگرکسی شخص میں یہ علامات ظاہر ہونا شروع ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ خود بھی دوسروں سے فوری الگ ہوجائے۔