مشہورفٹبالررونالڈوکے ایک نئے ریکارڈنے پوری دنیا کوحیران کردیا؟

0

پرتگال(ویب ڈیسک)پوری دنیا میں مشہورفٹبال کھلاڑی کرسٹیانوے رونالڈونے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے،دس لاکھ سبسکرائبرصرف ڈیڈھ گھنٹے میں حاصل کرکے نیاریکارڈقائم کرلیا۔

تین گھنٹوں میں تین ملین سے بھی زیادہ سبسکرائبربنا چکے ہیں،دنیا اس نئی تاریخی ریکارڈ پر حیرت کے سمندرمیں غوطے لگانے پر مجبورہوگئی ہے۔

یورکریسٹیانو کے نام سے بننے والے یوٹیوب چینل سے پہلے جو تیزترین سبسکرائبرحاصل کرنے کا ریکارڈ تھا وہ کوریہ کی گلوکارہ جینی کم نے قائم کیا تھا مگر وہ سات گھنٹوں میں ایک ملین کا تھا۔

رونالڈو کا چینل جس تیزی سے سبسکرائبر حاصل کررہا ہے اس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ چینل پوری دنیا میں سب سے مقبول یوٹیوب چینل ہوجائے گا،اس حوالے سے رونالڈو نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے چینل بنانے کا سوچ رہے تھے مگر اب بنا ہی لیا ہے،مجھے اپنے مداحوں کیساتھ تعلق قائم رکھنا اچھا لگتا ہے بہت خوشی ہوتی ہے اوراب تو میرے پاس یہ نیا اوربڑا پلیٹ فارم آگیا ہے جس کے ذریعے میں اپنے مداحوں سے مضبوط تعلقات رکھ سکوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.