کلکتہ میں لیڈی ڈاکٹرکو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے ملزم کی ساس کے حیران کن انکشافات

0

کلکتہ(ویب ڈیسک)سنجے رائے اچھا انسان نہیں ہے،میری بیٹی کو بھی بہت زیادہ مارتا تھا،اسکوپھانسی دیں یا جو مرضی کریں ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے،ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کوبھڑیے کی طرح زیادتی کے بعدقتل کرنے والا پولیس کے رضاکارسنجے رائے کی ساس کا تہلکہ خیز انٹرویو بھی منظرعام پر آگیا۔

ملزم کی ساس نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ سنجے کی دوسال پہلے میری بیٹی کے ساتھ شادی ہوئی،شروع کے اچھے گزرے مگرچھ ماہ بعد اس نے اپنا اصل چہرہ دکھانا شروع کردیا تھا،اس پریشانی کی وجہ سے میری بیٹی کا تین ماہ کا حمل بھی ضائع ہوگیا،بہت زیادہ میری بیٹی کوتشددکا نشانہ بناتا تھا،پولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی تھی،اس نے میری بیٹی کو بیمارکردیا اب اسکا علاج معالجہ اوردیگراخراجات بھی میں خود برداشت کرتی ہوں۔

سنجے کی ساس نے یہ بھی کہا کہ اس نے جو بھی جرم کیا اس پر میں کیا بات کروں مگر یہ ضرورکہوں گی کہ یہ اکیلا یہ کام کرہی نہیں سکتا یہ اس قابل ہی نہیں کہ اکیلے زیادتی کے بعدقتل بھی کردے۔

یاد رہے کہ بھارت کے میڈیا بھی یہ بھی سامنے آچکا ہے کہ سنجے کئی شادیاں کرچکا ہے جو سب ناکام ثابت ہوئی ہیں،اسکا موبائل جب چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ غیراخلاقی موادسے بھی بھرا ہوا ہے۔

یہ بھی واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سنجے اوراسکے دیگر ساتھیوں نے ظلم کی ایسی داستان رقم کی جس نے پوری دنیا کے انسانوں کو افسردہ کردیا،ایک اکتیس سالہ لیڈی ڈاکٹر کو بھڑیوں کی طرح نوچتے رہے،اسکے پورے جسم کو زخمی کیا،ٹانگیں توڑدیں،جسم پر جگہ جگہ کاٹنے کے نشان بھی پائے گئے،حیوانیت کا ایسا کھیل کھیلا گیا کہ جس نے ہردرددل رکھنے والے انسان کی آنکھیں بھگودیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.