لاہور(جی این اے)پاکستان میں کروڑوں لڑکوں کی شادی کیوں نہیں ہوپاتی یا وہ کنوارے کیوں رہ جاتے ہیں یہ رازمشہوراداکارہ قدسیہ علی نے بتادیا ہے۔
قدسیہ علی نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہا کہ لڑکیوں کی زیادہ ڈیمانڈکی وجہ سے کروڑوں لڑکے کنوارے رہ جاتے ہیں،لڑکیاں اتنی ڈیمانڈ کیوں کررہی ہیں یہ تو مجھے بھی سمجھ نہیں آرہا،حالانکہ ہم تو یہ چاہتی ہیں بس کہ لڑکا خوبصورت ہو،خیال رکھنے والا اوروفادارہواورلڑکے باہمی ملاقات بھی نہ کریں۔
قدسیہ علی کی بات پر انٹرویولینے والی میزبان نے کہا کہ پھرتو ایسا لڑکا ریڈی میڈ ہی بناوئیں توہی مل سکتا ہے،جس پرقدسیہ نے قہقہ ہنستے کہا کہ آپ کو سمجھہ ہی نہیں آئی کہ میں نے کیامذاق کیا ہے۔