ایران میں زائرین کی بس حادثے کا شکار،35پاکستانی جاں بحق،معتددزخمی

0

ایران(ویب ڈیسک)پاکستان کے زائرین کی بس ایران کے شہر یزدمیں حادثے کا شکارہوگئی،پینتیس افرادجان کی بازی ہارگئے جبکہ پندرہ زخمی،معتدد کی حالت انتہائی تشویش ناک۔

ایران کے میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی خبرکے مطابق رات نوبج کرچون منٹ پر بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 53مسافرسوارتھے،دہشیرتفتان چیک پوائنٹ کے قریب ہی یہ بس الٹ گئی،اطلاع ملنے کے فوراًبعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،لاشوں اورزخمیوں کو نکال کرقریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا،جس وقت بس حادثے کی خبرپھیلی تو ساتھ ہی قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔

اس حوالے سے لاڑکانا سےمولاناقمرعباس نے اپنے میڈیا کو اپنے موقف میں کہا ہے کہ حادثے کا شکارہونے والی بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی جس میں چودہ خواتین اورپچاس مردسوارتھے،دس افرادکا تعلق خیبرپورسے تھا جبکہ چھ افرادکشمورکے رہائشی تھے۔

زائرین قافلے کے سربراہ سیداطہرشمسی نے اس حوالے سے کہا کہ زائرین کی دوبسیں تھیں،ایک میں تو وہ خود بھی موجود تھے،ہماری بس کاغذات کی چیکنگ کے سلسلے میں پیچھے رہ گئی تھی جبکہ دوسری بس کلیئر ہوکر آگے چلی گئی مگر بدقسمتی سے حادثے کا شکارہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.