ویلز(ویب ڈیسک)کوئی شک نہیں کہ دنیا دلچسپ وعجیب واقعات سے بھری پڑی ہے،ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے،جسکے مطابق ایک پوسٹ کارڈاپنے اصل پتے پر تو پہنچ گیا مگر اسکو پہنچنے میں ایک سواکیس برس کا عرصہ لگ گیا۔
جی ہاں سوشل میڈیا پر سوانزی بلڈنگ سوسائٹی کی طرف سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں ایسا ایک پوسٹ کارڈ بذرریعہ ڈاک وصول ہوا ہے جو ایک سواکیس سال پرانا ہے،جو لیڈیا ڈیوس نام کی خاتون کے نام لکھا گیا تھا،جو موجودپتے پر رہائش پزیر تھی مگر اب یہاں ایک بنک بن چکا ہے،اس پوسٹ کارڈ پر لگنے والا ٹھپہ بھی شاہ ایڈورڈکا ہے،جو 1901 سے لیکر 1910 تک بادشاہ رہ چکا ہے،یہ پوسٹ کارڈ ہاتھ سے لکھا گیا تھا،بہت سے لفظ بھی مٹ چکے ہیں مگر تین اگست 1903کی تاریخ واضع ہے،تاحال یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اس کارڈ کو اپنی منزل پر پہنچنے میں اتنا وقت کیوں لگ گیا۔