کراچی(جی این اے)سیاست دانوں کے بعد شوبز ستاروں کی زبانیں بھی پھسلنے لگییں،مشہورٹی وی کی میزبان مدحیہ نقوی نے ناموراداکارجوڑی حناالطاف اورآغا علی کے مابین پہلے دونوں کے طلاق کی تصدیق کی اوراب اپنے ہی بیان سے مکرگئی ہیں۔
مارننگ شوکے دوران مدیحہ نقوی نے صاف کہا تھا کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے اوراب دونوں الگ الگ تنہا ہی زندگی کے دن گزاررہے ہیں،شومیں ہونے والی یہ بات چیت سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی لیکن اب مدیحہ اپنے جاری کردہ بیان سے انکاری ہوچکی ہیں،سوشل میڈیا پر ہی اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں حنا اورآغاعلی کی طلاق بارے تصدیق یا تردید کرنے والی کون ہوتی ہوں،ویسے ہی شومیں کھیل ہی کھیل میں میری زبان پھسل گئی،ہاں مجھے بولنے سے پہلے سوچ سمجھ لینا چاہیے تھا۔
مدحیہ نے مزید کہا کہ یہ جوڑی تو میری پسندیدہ جوڑیوں میں ہے،میں انکو دکھ دینے کا تو سوچ بھی نہیں سکتی۔