گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم نے آئی ٹی کے طالب علموں کو سولیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا

0

کراچی(جی این اے)شدید حبس کے موسم اورمہنگائی کے کرب میں مبتلا عوام کو خوشیاں دینے والے ارشدندیم نے آئی ٹی کے طالب علموں کو سو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

چودہ اگست کے موقع پر سندھ کے گورنر کی دعوت پر کراچی آنے والے گولڈمیڈلسٹ ارشدنیم کے اعزاز میں ایک خاص تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر کامران ٹیسوری نے ارشدندیم کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا کہ جنکی کامیابی نے ملک کے وقارکو کئی گنا بڑھا دیا۔

کامران ٹیسوری نے اس حوالے سے کہا کہ آئی ٹی کے پچاس ہزارطالب علم ہیں،اورقوم کے ہیرونے ان طالب علموں میں لیپ ٹاپ بانٹنے کا کہا ہے جس پر ارشد ندیم نے کہا کہ میری جانب سے آئی ٹی کے سٹوڈنٹس کو سولیپ ٹاپ تحفے کے طورپر دئیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.