سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خوش خبری

0

لاہور(جی این اے)اساتذہ کی بھی خدانے سن لی،سکولوں میں کب سے کب تک رہا کریں گے نیا شیڈول بن گیا ہے،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تمام اساتذہ کی ڈیوٹی صبح سات بج کرپیتالیس منٹ پر شروع ہوگی اورڈھائی بجے دوپہر تک جاری رہے گی،اسکے بعد وہ سکولوں سے جاسکتے ہیں،جبکہ بروزجمعہ سرکاری ٹیچرز بھی ساڑھے بارہ بجے دوپہر کو گھرجاسکیں گے،اسی طرح ہفتے کے دن بھی صبح نو سے دن بارہ بجے تک ہی سکول میں رک سکتے ہیں اسکے بعد چھٹی کرنے کی انہیں اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ پہلے ایسا نہیں تھا اساتذہ کو ہرحال صبح نوبجے سے تین بجے تک سکول میں ہی رکنے کا حکم ہوتا تھا،مگر اب اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.