قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،میں ڈرنے والوں میں نہیں،شیخ رشید
حکمرانوں کی تصاویروں سے بھی لوگ نفرت کررہے،اب بوریا بسترگول کرلیں
راولپنڈی(جی این اے)وقت ختم ہوگیا،حکومت اپنا بوریا بسترباندھ لے،نفرت کی علامت یہ حکومت بن چکی ہے،لوگ حکمرانوں کی تصویروں سے بھی نفرت کرتے ہیں،بغیر سیکیورٹی کے کہیں نہیں جاسکتے،مجھے قتل کردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مگرمیں حق پر کھڑا رہوں گا چاہیے یہ جو مرضی کرلیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آخر زبان کھول ہی دی۔
شیخ رشید نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ بھی انکشاف کیا کہ لال حویلی پر جشن آزادی کی تقریب نہیں ہونے دی گئی،آتش بازی سے بھی منع کردیا گیا،میرا صرف اتنا جرم ہے کہ میں نے ایک شخص اوراسکی اہلیہ کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،چالیس دن کا چلہ بھی کاٹا،قبروں تک دوستی نبھاتا ہوں میں،حق سچ نہیں چھوڑوں گا۔پچپن برس سے یوم آزادی مناتے رہے مگر اب ڈپٹی کمشنر نے پابندی لگادی وہ کہہہ رہا کہ تم عوام بہت زیادہ جمع کرلیتے ہو اس لئے جلسہ نہیں ہونے دوں گا،گزشتہ رات نوبجے مجھے حویلی چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا،حویلی کو چاروں اطراف سے پولیس نے گھیرا ہوا تھا،اسکے باوجود ہزاروں لوگ جمع تھے ہم تو صرف قومی ترانے پڑھنا چاہتے تھے،ملی نغموں کی صدائیں بلند کرنا چاہتے تھے۔
مجھے اب قتل کردینے کی بھی دھمکیاں مل رہی ہیں،پی پی پی نے سپریم کورٹ میں میرے بیان کے خلاف اپیل بھی کردی ہے،پورے سندھ میں میرے خلاف مقدمات بنا دیئے گئے ہیں،مگر میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔