آج پوری قوم 78واں یوم آزادی جوش وخروش سے منا رہی

0

اسلام آباد(جی این اے)آج پوری قوم وطن عزیز کا اٹھترواں یوم آزادی جوش خروش سے منا رہی ہے،دن کا آغاز خصوصی دعائوں اورتوپوں کی سلامی سے کیا گیا،اسلام ااباد میں اکتیس اوردارالحکومت صوبائی میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی،اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ارشدندیم کیساتھ پرچم کشائی کی۔

اسی طرح باقی صوبوں میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں،شہرشہرآزادی کی ریلیاں بھی نکالی گئیں،نوجوانوں اوربچوں نے قومی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ ہرطرف سے قومی نغموں کی صدائیں بھی بلند ہوتی رہی ہیں۔

آج یعنی چودہ اگست کا دن ہمیں یہ باورکراتا ہے کہ یہ ملک آسانی سے معرض وجود میں نہیں آیا بلکہ ہمارے بزرگوں کی ان تھک محنت اورقربانیوں کے بعد بنا،اس دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ نئی نسل کو یہ بتایا جاسکے کہ ہم زندہ اورآزاد قوم ہیں اورہم نے کیسے اس ملک کا تحفظ بھی کرنا ہے اوراسے خوشحالی کی جانب بھی لیکرجانا ہے۔ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہے کہ اس دن صرف باجے اورپٹاخے ہی نہیں بجانے بلکہ اسکی عزت ووقارکی پاسداری بھی کرنی اوردشمن کو یہ پیغام دینا ہے کہ اگراس نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اسکی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔

دوسری طرف صدرپاکستان آصف زرداری نے بھی اپنے پیغام میں پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قربانیوں سے حاصل ہونے والے ملک کو ہمیں آگے لیکر جانا ہے،ہمارے پاس ان گنت قدرتی وسائل موجود ہیں جنکو عوام کی فلاح وبہود کیلئے استعمال میں لانا ہوگا،عوام ہم سے بہت سی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ہمیں قائداعظم کے ارشادات کی روشنی میں ان امیدوں پر پورا اترنا ہوگا۔پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کیلئے خواتین اورنوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی،کاروبارکیلئے سازگارماحول دینا ہوگا،علاوہ ازیں ہمیں آج کے دن فلسطین اورکشمیر کے مسلمانوں کو بھی ہرگزنہیں بھولنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.