ممبئی(ویب ڈیسک)میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے کوئی گانا نہیں گایا،جو سوشل میڈیا پر چل رہا وہ ای آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا،میرا اس سے کوئی تعلق نہیں،مشہوربھارتی گلوکارکمارسانوکا سوشل میڈیا پر تردیدی بیان آگیا۔
بھارتی میڈیا پر شائع ہونے والی خبرکا اسکرین شارٹ شئیر کرتے ہوئے کمارسانو نے کہا کہ اس میں فیکٹ چیک تھا،وضاحت کردوں کہ میں نے عمران خان کیلئے گانا کبھی بھی نہیں گایا،اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں،اس حوالے سے حکومت سے درخواست چاہوں گا کہ اے آئی کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں فیس بک پر کسی نے ویڈیو شیئر کی جس مین کمارسانوکی آوازمیں گانا چل رہا ہے اورساتھ کیپشن بھی ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے،نیاپاکستان واپس لائیں گے۔