سجاول(جی این اے)عوام کیلئے بہت اچھی خبرمنظرعام پر آگئی ہے،ٹائٹ گیس منصوبہ کامیاب ہوگیا،گیس کی پیداوارکا آغاز ہوگیا ہے،سجاول نوروویسٹ ویل ایک سے پندرہ لاکھ مکعب فٹ ماہانہ گیس حاصل ہونے لگی ہے،اوجی ڈی سی کے ترجمان نے خوش خبری سنا دی۔
سوئی سدرن نیٹ ورک میں بھی اس گیس کو شامل کردیا گیا ہے،اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں توانائی کے وسائل میں اضافے کیلئے ہم پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ ٹائٹ گیس بھی قدرتی گیس میں ہی شمارکی جاتی ہے،لیکن سخت چٹانوں مییں سخت فارمیشن میں موجود ہونے کی وجہ سے اسے دوسری گیس کی طرح آسانی سے نہیں نکالا جاسکتا بلکہ بہت مشکل سے حاصل کیا جاتا ہے۔