راولپنڈی(جی این اے)اپنی جماعت کو کبھی بھی گلی گلی تحریک شروع کرنے کا نہیں کہا مگر مختص سیٹوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہ کیا گیا تو گلی گلی تحریک کا آغازہوجائیگا،چیف جسٹس کو بھی توسیع دینے کی حکومتی کوشش پر بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔عمران خان کا اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے دوٹوک بات چیت۔
عمران خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لوگ تیارہوجائیں،لاوا پک چکا ہے،کال دینے والا ہوں،جیل جانے کیلئے لوگ تیاررہیں،دوتہائی اکثریت کیساتھ حکومت آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے،بنگلہ دیش سے زیادہ برے حالات ملک کے ہوچکے ہیں،نومئی کولگنے والی آگ انہوں نے خود لگائی تھی،اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ ہی نہیں،مگر مخالفین کو جوں ہی محسوس ہوتا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ ہے تو انکی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔