پوری قوم کے ہیروارشدندیم اپنے گائوںپہنچ گئے،شانداراستقبال

0

میاں چنوں(جی این اے)پوری قوم کے ہیرو ارشدندیم اپنے گائوں پہنچ گئے،شانداراستقبال،گائوں والے خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے۔

ارشدندیم کے گھر پہنچنے پر گائوں کے لوگ اورعزیزاقارب جمع ہوگئے اورہرطرف سے مبارک باد کی صدائیں بلند ہوتی رہیں،اس موقع پر ارشدندیم بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

اپنے بیان میں ندیم ارشد نے کہا کہ جتنی میں نے کارکردگی دکھائی ہے اس سے بڑھ کر میرا شانداراستقبال کیا گیا،پوری قوم نے بہت زیادہ محبت دی جس کیلئے میں سب کا شکریہ اداکرتا ہوں،میری کوشش ہوگی کہ اپنے ملک کیلئے ایسے ہی کارکردگی دکھاتا رہوں اورمزید ریکارڈبھی توڑوں۔

ارشدندیم نے بھارتی سلورمیڈل جیتنے والے نیرج کے حوالے سے کہا کہ وہ میرے بھائیوں جیسے ہیں۔یاد رہے کہ ارشدندیم نے بانوے اعشاریہ ستانوے میٹر کی تھرو کی تھی جو ایک عظیم ریکارڈ ہے،ملک کی ستتر سالہ تاریخ میں کسی اکیلے کھلاڑی نے پہلی بارگولڈمیڈل جیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.