کارسازحادثے کی ملزمہ کو ورثانے معاف کردیا؟

0

کراچی(جی این اے)ہمارے مابین معاملات طے ہوگئے ہیں،اللہ کے نام پر ملزمہ کو معاف کردیا ہے،حادثہ جان بوجھ کرنہیں کیا گیا،کارسازحادثے کی ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا۔

ورثا عمران عارف اورآمنہ عارف نے حلف نامے تیارکروائے ہیں جو آج ملزمہ کی ضمانت کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت کے دوران پیش کئے جائیں گے۔

کارسازحادثے میں جاں بحق ہوجانے والے باپ بیٹی کے وارثین کی طرف سے ملزمہ کی ضمانتی درخواست کیساتھ نو ابجیکشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے گا،یہ این اوسی حادثے میں مرنے والے عمران عارف کی بیوی کی طرف سے جمع کروایا جائے گا۔اسی طرح عمران کے بیٹے اوربیٹی کی طرف سے بھی ایک این اوسی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تیارکئے جانے والے حلف نامے میں یہ درج ہے کہ ہمارے مابین معاملات طے ہوچکے ہیں،ملزمہ کو ہم نے معاف کردیا ہے،معاف اللہ کے نام پر کیا ہے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ ملزمہ کو ضمانت ملنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،حادثہ جان بوجھ کرنہیں کیا گیا ہے،ہمیں کوئی دبائونہیں کسی بھی پریشرکے بغیرہم نے سرٹیفکیٹ دیا ہے،جو بھی حلف نامے میں ہم نے کہا وہ سب درست ہے۔

واضع رہے کہ بیس اگست کو پیش آنے والے حادثے کے مطابق ملزمہ کی تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکر باپ بیٹٰی جاں بحق ہوگئے تھے،سوشل میڈیا پر آمنہ عارف کا ٹرینڈ بن چکا تھا،وہ والدین کی سب سے چھوٹی اورلاڈلی بیٹی تھی جو پڑھائی میں بھی بہت ذہین تھی،باپ عمران عارف نے پاپڑ فروخت کرکے بیٹی کو تعلیم دلوائی تھی،یہ بھی یاد رہے کہ میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوچکا تھا کہ ملزمہ آئس کا نشہ بھی کرتی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.