کراچی(جی این اے)پاکستانی میڈیا اورسوشل میڈیا پر بہت بڑی خبرمنظرعام پر آرہی،تیل اورگیس کا بڑا ذخیرہ پاکستانی سمندرسے دریافت ہوا ہے،کہا جارہا ہے کہ یہ ذخیرہ دنیا کا چوتھے بڑے ذخیرے میں شمارہوگا جو تین سروے کے بعد منظرعام پرآیا ہے۔
اس حوالے سے پٹرولیم ڈویثرن کے ذرائع سے جو خبرسامنے آئی ہے اسکے مطابق پہلے پاکستانی سمندری حصے سے جیولوجیکل سروے کیا گیا ہے جسکے حاصل شدہ ڈیٹے کا اب مطالعہ کیا جارہا ہے۔تاہم اس حوالے سے مزید کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ یہ گیس اورتیل ہے اورکتنا ہے اس حوالے سے ابھی اندازا ہی لگایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے برس کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم کنسیشنز آفس بڈنگ کروائے گا،کامیاب بولی لگنے کی صورت میں بولی دہندگان کو آف شوربلاکس ایوارڈ ہونگے،جب ایکسپلوریشن کا عمل شروع ہوگا تب ہی گیس تیل کی دریافت بارے بھی آگاہی ہوسکے گی۔اس سے قبل بھی سمندرمیں گیس اورتیل کو تلاش کیا گیا تھا اورتخمینوں کی بنیاد پر ہی تیل گیس کی سرگرمیاں کی گئی تھیں،ذخیرے کا حجم بھی اس وقت تک نہیں بتایا جاسکتا جب تک کے تیل اورگیس کی دریافت نہ ہوجائے۔