چھیڑچھاڑکرنے پرسکول طالبات نے دکاندارکا حشرنشرکردیا
پہلے آئی لویوبولوپھرموبائل چارج کرکے دوں گا،پھردکاندارپرتھپڑوں کی بارش کردی گئی
راجستھان(ویب ڈیسک)پہلے آئی لویو تو بولو۔۔دکاندارکے چھیڑنے پرسکول کی طالبات نے ملکر مزاچکھادیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ کچا من کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب کچھ طالبات اپنا موبائل چارج کروانے ایک دکان میں داخل ہوئیں،دکاندارنے پہلے انکارکیا پھر ایک لڑکی سے کہا کہ اچھا پہلے مجھے آئی لویوبولوپھر چارج کردوں گا جس پر طالبات کو شدیدغصہ آیا مگر دکاندارنے انہیں الٹا دھمکیاں دینا شروع کردیں،تب لڑکیوں نے ملکر دکاندارکو دکان سے زبردستی باہر نکالا اورپیٹنا شروع کردیا،علاقے کے لوگ بھی ساتھ شامل ہوگئے۔
طالبات کی دکاندارکو مارپیٹ کرنے کی ویڈیو کسی نے بنا کرسوشل میڈیا کی ذینیت بنا دی جو خوب وائرل ہوئی،دکاندارکو پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ سوشل میڈیا کے صارفین نے لڑکیوں کی بہادری پر انہیں خوب شاباش دی اوراپنی نیک تمنائوں کا بھی اظہارکیا۔