شاہ محمودقریشی نے عدالت میںکیا کہہ دیا؟

0

لاہور(جی این اے)نائب کپتان ہوں عمران خان کا،بھاگنا دورکی بات ایسا تو سوچ بھی نہیں سکتا،لوگ نہ اکھٹے ہوجائیں اسی ڈرکی وجہ سے مجھے رہا نہیں کیا جارہا،عدالت پیشی کے موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عدالت میں دوران سماعت دبنگ گفتگو۔

شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر جب مختلف کیس بنائے گئے اوروقت پنجاب میں نہیں تھا،میری گرفتاری بھی ایک سال دوماہ بعد ہوئی،پھرجب عدالت نے رہاکیا تو نومئی کے مقدمات میں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

سابقہ وزیرخارجہ نے کہا کہ چالیس برس سے میدان سیاست میں ہوں اورآج تک میرے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہوامگر اب میرے خلاف پچپن مقدمات ہیں،آخر یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دیتے،یہ سوچ سمجھہ کرمقدمات کا التوا چاہتے ہیں،عوام کا وقت ضائع کئے بغیراگرہم قصوروارہیں تو سزائیں دے دیں،عدالتوں پر ہمیں اعتماد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.