لاہور(جی این اے)چیمپئنزٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا،اب ساری ٹیمیں پاکستان آجائیں گی،قذافی اسٹیڈیم کاتعمیراتی منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا،بیسمنٹ کا کام بھی تیس ستمبر تک مکمل ہوجائے گا،ہرتین ہفتوں میں ایک فلورکا کام مکمل ہوگا،اسٹیل کا پویلین ہوگا اکتیس دسمبر تک مین عمارت کھڑی ہوگی،اسٹییڈیم کے سارے انکلوژرزنئے بن جائیں گے،اکتیس دسمبرتک جو کام بھی مکمل کیا جاسکے گا وہی ہوگا،پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کے معائنے کے دوران صحافیوں سے بات چیت۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کا کام جو شروع کیا تھا اسے ہی مکمل کریں گے باقی کام روک دیا ہے۔کراچی اسٹیڈیم میں بھی کام جاری ہے،جبکہ اسلام اباد میں بھی جدیدترین نیا اسٹیڈیم بنائیں گے۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی،راولپنڈی اورملتان اس حوالے سے فائنل ہوچکے ہیں۔چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے بھی تمام بورڈز سے رابطہ رکھا ہوا ہے،جے شاہ کے آئی سی سی کے چیئرمین بننے پرہمیں کوئی پریشانی نہیں ان سے کئی ملاقاتیں ہوچکیں ہیں۔چیمپینزٹرافی میں شرکت کیلئے ساری ٹیمیں پاکستان آئیں گی اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی کردی ہے،کپتانوں کا چنائوبھی سلیکٹرز اورکوچ کرتے ہیں،ایک میٹنگ رکھی ہے سب کو اس میں مشورے کیلئے بلایا ہوا ہے،اسکے بعد ہی اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے،میں جانتا ہوں کسی کی بھی غلطی ہوبات مجھ پر ہی آتی ہے۔سلیکشن کمیٹی سے بھی آج ملاقات کروں گا۔