کراچی(جی این اے)خواتین کلئے خوشی کی خبر،آل پاکستان جیولرایسوسی ایشن نے سونا سستا ہونے کی نوید سنا دی ہے۔
ایک تولہ سونے کے نرخ میں پورے دوہزارروپے کی کمی کی گئی ہے،اب سونے کی نئی قیمت دولاکھ اکسٹھ ہزارپانچ سوروپے ہوگئی ہے۔جبکہ دس گرام سونے کی نئی قیمت دولاکھ چوبیس ہزارایک سو94روپے ہوئی،عالمی مارکیٹ میں سونا اکیس ڈالرتک کم ہوا۔