پی ٹی آئی جلسہ،راناثنااللہ شدیدغصے میں کیوں؟

0

اسلام آباد(جی این اے)تمام راستے کھلے تھے،اسلام آباد کی طرف سے جلسے میں جانے والوں کو نہیں روکا گیا،علی امین گنڈاپوردونمبرآدمی ہےاٹک پل پارکرکے دکھائیں،مشیرسیاسی اموربرائے وزیراعظم راناثنااللہ کی خیبرپختونخواکے وزیراعلی کو دھمکی۔

رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی جلسے کے بعد بیان جاری ہوا ہے جسکے مطابق ان کا کہنا ہے کہ جلسے میں جو کچھ کہا گیا جیسی تقریر کی گئی اسکا مقصدصرف انارکی کا پھیلائو تھا،علی امین گنڈاپوردونمبرآدمی ہے اوراسکے چہرے بھی دو ہیں،لاہورآنے کا جس لہجے میں کہا جواب بھی اسی لہجے میں ملے گا۔

واضع رہے کہ گزشتہ روزسنگجانی جلسے میں عمران خان کی رہائی کیلئے وزیراعلی کے پی کے نے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے،اس حوالے سے علی امین نے واضع کہا کہ وکیلوں کے مطابق تو عمران خان کے مقدمات ختم ہوچکے ہیں،اگرایک دوہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو آزاد نہ کیا گیا تو پھر ہم خود ہی ان کو رہا کروا لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.