اسلام آباد(جی این اے)چوروں سے سپریم کورٹ بھی غیرمحفوظ،کئی لاکھ قیمت رکھنے والے دوکمپیوٹرسسٹم چوری کرلئے گئے،تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ آئی ٹی کے ڈائریکٹرکی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں بتایا گیا کہ کمپیوٹرز کو تیسری منزل کے ایک روم میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے وہ چوری ہوگئے ہیں،چوری ہونے والے کمپیوٹرز میں ایل سی ڈیز اورسی پی یو بھی شامل تھے،سی سی ٹی وی کیمرہ میں مشکوک نقل وحرکت کرتے ہوئے دوملازمین کو دیکھا گیا ہے۔جو کمپوٹرز چوری ہوئے ہیں انکی قیمت چھ لاکھ روپے ہے۔
اس حوالے سے پولیس کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ مقدمہ درج ہوگیا ہے اب مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔