عمران ہاشمی پاکستان آرہے لڑکیوں کو بتادوں گی،حمائمہ ملک

0

اسلام آباد(جی این اے)عمران ہاشمی پاکستان آئے توپہلے سے تمام لڑکیوں کوآگاہ کردوں گی کہ وہ پاکستان آرہے ہیں،فورآائیرپورٹ چلی جائیں،مشہورپاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کی بھارتی صحافی کے سوالات پر دلچسپ جوابات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

انڈیا کے صحافی فریدون نے حمائمہ ملک اورانکے بھائی فیروزخان سے آن لائن بات چیت کی اورسوالات بھی دلچسپ تھے تو جوابات بھی مزے داررہے۔

صحافی نے جب حمائمہ سے سوال کیا کہ اگرپاکستان میں عمران ہاشمی آجائیں تو اپ کیا کریں گی،کیا عمران کو ائیرپورٹ سے برقعے میں لائیں گی تاکہ لڑکیوں سے بچ سکیں یا لڑکیوں سے بول دیں گی کہ وہ آج گھرمیں ہی رہیں باہر نہ نکلیں؟اس پر حمائمہ ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو عمران ہاشمی کی آمد کا تمام لڑکیوں کو بتا دوں گی کہ ائیرپورٹ جائیں عمران ہاشمی آرہے ہیں،عمران ہاشمی بھی اتنی لڑکیوں کی توجہ حاصل کرکے بہت خوش ہونگے۔

عمران ہاشمی کو برقع پہننانے پر بھی غورکیا جاسکتا ہے مگر انہیں تو شہرت اچھی لگتی ہے،وہ تو چاہتے ہیں کہ لوگ انکے آس پاس جمع ہوجائیں،عمران اگر پوڈکاسٹ پر آگئے تو انہیں اپنے آپ میں رہنے کی وجہ ضرورمعلوم کروں گی۔

صحافی کے ایک اورسوال کے جواب میں حمائمہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھارت کے ڈائریکٹر سجنے لیلی بھنسالی کے ساتھ بھی کام کروں۔

یاد رہے کہ2014میں حمائمہ ملک عمران ہاشمی کے ساتھ فلم راجہ نٹورلال میں بطورہیروین کام کرنے کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.