آسٹریلیا(ویب ڈیسک)چھوٹے بچے جنکی عمریں چودہ یا پندرہ سال ہیں وہ سوشل میڈیااکائونٹ نہیں بنا سکتے،یا والدین کی اجازت ضروری ہوگی،جنوبی آسٹریلیا میں بچوں کیلئے نیا قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نئے بننے والے قانون کے مطابق تمام سوشل میڈیاکمپنیاں اس بات کی پابندہونگی کہ انکے پلیٹ فارم سے چھوٹے بچے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرسکیں گے،اگر کوئی بچہ اپنا اکائونٹ بنانا بھی چاہے گا تواسے پہلے والدین کی رضامندی چاہیے ہوگی ورنہ دوسری صورت میں انہیں جرمانہ ہوگا۔
حکومت جنوبی آسٹریلیا نے ہائی کورٹ کے جج کی طرف سے تیارکی گئی رپورٹ سامنے لائی ہے جس میں یہ کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے کم عمربچوں کو روکا جائے۔
اس سلسلے میں حکومتی سربراہ پیٹرمالینا وسکاس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس قانون کو بنانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچایا جاسکے،اسی لئے چودہ اورپندرہ سال کے بچے اگراکائونٹ بنائیں گے تو پہلے والدین سے اجازت لیں گے ورنہ خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا سائٹیس اوروالدین دونوں کو جرمانہ اداکرنا پڑے گا۔