آئینی ترمیم موخرہوگئی ہے؟

0

اسلام آباد(جی این اے)سینئرن لیگ کے رہنمااورسینیٹرعرفان صدیقی نے غیرمعینہ مدت تک آئینی ترمیم موخرہوجانے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم میں مزید آٹھ سے دس دن کا وقت لگ سکتاہے،اگرترمیم نہ بھی آئی تو قیامت نہیں آجائے گی،آئینی ترمیم میں کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دے رہی ہوجائے گی،مولانافضل الرحمان مطمئن تھے بس انہوں نے وقت مانگا ہے،ترمیمی مسودے پر اتفاق کامسئلہ ہے جو ہرفریق کا حق ہوتا ہے۔

عرفان صدیقی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی آئینی مسودہ عوامی نہیں ہوتا ایوان میں پہلے پیش کیا جاتا ہے،قانون اکثریت مانگتا ہے جو درکارہوتی ہے،مسئلہ نمبرگیم کا نہیں۔

ن لیگ کے ایک اورسینیٹر نے بھی کہہ دیا ہے کہ جمہوریت کے عمل میں صبرکرنا ہوتا ہے مگر اسکا پھل میٹھا ہی ملتا ہے،کسی ایک کا بھی ووٹ ہو اسکی مشاورت لینے کو ہی جمہوریت کہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.