اقبال ٹائون میں جائیدادکے تنازعے نے دوسگے بھائیوں سمیت کتنی جانیں لے لیں

0

گوجرانوالہ(جی این اے)اقبال ٹائون کے علاقے میں زمین کے جھگڑے نے دوسگے بھائیوں سمیت چارافراد کی جان لے لی۔

تھانہ کینٹ ایریامیں پیش آنے والے اس واقعہ کے حوالے سے پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ چاروں افرادگھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ملزمان داخل ہوئے اوراندھادھندفائرنگ کرکے چاروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا،بعدازاں ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اوربھاگ گئے۔

خون میں نہاجانے والوں میں خالد اوراحمددنوں سگے بھائی تھے جبکہ باقی دواظہراورامانت انکے کزن تھے،افسوسناک واقعہ کے بعدپولیس اہلکاربڑی تعدادمیں موقع پر پہنچے اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی اورجائیدادکے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے،مقتول کا سگابھائی اوربھتیجے بھی ملزمان میں شامل ہیں۔پولیس نے مزید کاروائی شروع کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.