سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پر گالف کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی گئی؟

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک)سابق صدرامریکہ ڈونلڈٹرمپ گالف کھیل رہے تھے کہ فائرنگ شروع ہوگئی،ٹرمپ گولیوں کی زدمیں آنے سے محفوظ رہے۔

غیرملکی میڈیا پرجاری ہونے والی خبرمیں بتایا گیا کہ ویسٹ پام بیچ میں گالف کلب کے قریب اس وقت دوفریقوں کے مابین فائرنگ شروع ہوگئی جب ٹرمپ گالف کھیل رہے تھے،امریکہ کے میڈیا نے کہا کہ دونوں فریق ٹرمپ کو نشانہ نہیں بنا رہے تھے بلکہ ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے۔

موجودہ امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ٹرمپ کی سیکورٹی کے حوالے سے مزید سخت ہدایات کی ہیں اورکہا ہے کہ پہلے بھی جس ملزم نے حملہ کیا تھا وہ پولیس کی گرفت میں ہے۔

جوبائیڈن نے ٹرمپ کومحفوظ کرنے پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے اوریہ بھی کہا کہ سیاسی تشددکی ہمارے ملک امریکہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایک انتخابی مہم کے دوران پہلے بھی ٹرمپ پرقاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک شخص گولی لگنے سے مرگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.