پاکستان سے سعودی عرب منشیات لے جانے کی کوشش ناکام

0

کراچی(جی این اے)کراچی ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے دوران صابن میں چھپی ہیرئن برآمد کرلی گئی،دونوں مسافرحراست میں لے لئے گئے۔

اے ایس ایف کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ پشاوراورکراجی کے ائیرپورٹس پر جب مسافروں سے تلاشی لی جاری تھی تومنشیات نکل آئی،جدہ جانے والاسلام اللہ نامی مسافرکے بیگ کی جب تلاشی لی گئی تو اس کے اندربہت سی صابن کی ٹکیاں تھیں جنکو کھولا گیا تو انکے اندرہیرئن بھری ہوئی تھی،ہیرئن کا وزن کیا گیا تو وہ دواعشاریہ چھ سوباون کلو گرام تھا۔

اسی طرح پشاورمیں بحرین کے ایک مسافرکے بیگ کو چیک کیا گیا تو اسکے خفیہ طریقے سے چھپائے خانے سے آئیس ہیروئن نکل آئی،جسکا وزن سات سوگرام تھا۔اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والے دونوں مسافروں کی منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے،ملزمان کو ضروری کارروائی کے بعد اے این ایف کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ سعودی عرب میں منشیات پکڑے جانے کی سزاموت سے کم نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.