اسلام آباد(جی این اے)آج ملک بھر میں میلادالنبیﷺانتہائی جوش وخروش اورعقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے،ہرسودرود وسلام کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔
اس حوالے سے صبح کا آغازدعائوں کے بعد اسلام آباد میں اکتیس اورصوبوں کے دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔فوجی جوانوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔
آج تمام چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد النبیﷺ کے جلوس نکالے جارہے ہیں،جن میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگ اورننھے بچے بھی بھرپورشرکت کررہے ہیں،گلیوں بازاروں اورمساجد کو جھنڈیوں اوررنگ برنگی بتیوں سے سجادیا گیا ہے،مساجد میں ذکررسولﷺ کی محفلیں سجائی جارہی ہیں،ہرطرف سے عشق نبیﷺ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔