فلوریڈا(ویب ڈیسک)مجھ پرقاتلانہ حملہ جوبائیڈن اورکملا کے بیانات دینے کی وجہ سے ہوا،حملہ کرنے والوں نے انکے بیانات پر یقین کیا اورپھرمجھ پرحملہ کیا،سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویوکے دوران الزامات۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملزم کو مجھ پر فائرنگ کا موقع اس لئے نہیں ملا کہ سیکرٹ سروس نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورحملے کو ناکام بنا دیا۔
دوسری طرف ٹرمپ پر فلوریڈا میں حملے کے مشتبہ ملزم کو بھی فیڈرل کورٹ کے روبروکردیا گیا ہے،اٹھاون سالہ ریان روتھ نامی ملزم پر اسلحہ کے دوالزامات لگائے گئے،مزیدالزامات بھی لگ سکتے ہیں۔
گزشتہ روزاس وقت ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جب ٹرمپ گالف کھیل رہے تھے،تاہم ٹرمپ اس فائرنگ سے محفوظ رہے،سابق صدرپر قاتلانہ حملے کے بعد چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں اورسیکیورٹی کے معاملات پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ کوئی شخص فائرنگ کی نیت سے ٹرمپ کے اتنے قریب کیسے آگیا۔