ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلمی ستارے خود تو کھربوں پتی ہوتے ہی ہیں انکے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے بھی کروڑوں پتی ہوجاتے ہیں۔بھارتی اداکاروں کی نینیاں بھی خوب پیسے کماتی ہیں اورزندگی سے لطف اندوزہوتی ہیں۔بھارت کے میڈیا نے اس حوالے سے ایک رپورٹ منظرعام پر لائی ہے جس میں بتایا گیا کہ کون سااداکاراپنی نینی کو کتنی تخنخواہ دے رہا۔
مشہوربھارتی سپراسٹارشاہ رخ خان سے آغازکرتے ہیں جو اپنے بیٹے ابراہیم کیلئے رکھی گئی نینی کو پانج لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں۔
اسی طرح لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی کرینہ کپورکے بیٹوں کی جودیکھ بھال کرنے والی نینی ہے اسکو ماہانہ تین لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے،بھارتی ڈائریکٹرکرن جوہر کے بچوں کیلئے جو ملازمین خواتین ہیں جنکو چھ سے آٹھ لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں۔
تین بچوں کی ماں اورمشہوراداکارہ سنی لیون نے بھی دونینی رکھی ہیں ایک کی تنخواہ دولاکھ اداکی جاتی ہے،اسی طرح شاہد کپوراسی ہزار اورنیہا دھوپیا ساٹھ ہزارروپے ماہانہ دیتے ہیں۔
عامر خان تو سب سے آگے ہیں جہنوں نے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے رکھی جانے والی نینی کو ڈھائی کروڑروپے سیلری دیتے ہیں۔