دبئی(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے خواتین کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے حیران کردینے والی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں خواتین کی جوٹیمیں حصہ لیں گی اورخصوصاًجنکی کارکردگی بہت قابل ستائش ہے ان کیلئے بہت اچھی خبرسامنے آئی ہے کہ ریکارڈتوڑرقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے،آئی سی سی نے اناسی لاکھ اٹھاون ہزارڈالرزکی رقم انعام میں دینے کا اعلان کردیا ہے،جو ٹیم جیتے گی اسے تئیس لاکھ ڈالرسے زیادہ رقم انعام میں دی جائے گی،ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کیلئے ایک سو34فیصد رقم کا اضافہ کردیا گیا ہے،جبکہ رنرزاپ ٹیم کو گیارہ لاکھ سترہزارڈالرزدئیئے جائیں گے،خواتین کا ورلڈکپ یواے ای میں تین اکتوبرسے شروع ہوجائے گا۔