وزیراعلی مریم نوازنے پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنادی

0

لاہور(جی این اے)اپنی چھت اپنا گھرسکیم،بچوں کے دل کا آپریشن پروگرام اورگرین ٹریکٹرسکیم بھی شروع کی جائے گی،مریم نوازکی سربراہی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بڑے منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اجلاس میں پتنگ بازی پرسزادینے اورجرمانہ میں بھی اضافہ کیا گیا،اورجو لوگ غیرقانون طریقے سے اسلحہ رکھیں گے انہیں بھی سزائیں دی جائیں گی۔پنجاب لائف انشورنس صوبے کی پہلی کمپنی بننے کی بھی منظوری دی گئی ہے،

وزیروں کو مریم نوازکی جانب سے یہ ہدایات بھی کی گئیں ہیں کہ وہ قرضے کی پہلی قسط لوگوں کے گھرجاکرخود دیں،علاوہ ازیں اب صرف پلاٹ کے کاغذ ہونگے اورایک شناختی کارڈ تو ہائوسنگ لون لے سکیں گے،اسکی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔جو لوگ پندرہ لاکھ روپے تک کا قرضہ لیں گے انہیں ماہانہ چودہ ہزارروپے کی قسط اداکرنا پڑے گی،لوگوں سے قرضہ لینے پر اضافی رقم بھی نہیں لی جائے گی۔مریم نوازنے یہ اعلان بھی کیا کہ پانچ برسوں میں پانچ لاکھ گھربنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.