پشاورمیں افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاںبکھیردیں

0

پشاور(جی این اے)تعلیم کی کمی،بغض یا ادب کا فقدان،قومی رحمت للعالمینﷺکانفرنس کے دوران قومی ترانہ کا جوں ہی آغازہوا سب لوگ احترام سے کھڑے ہوگئے مگرپشاورمیں اپنی خدمات دینے والے افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکراپنی سیٹ پرہی بیٹھے رہے،سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیردیں۔

افغان قونصل جنرل اپنی نشست پر بیٹھ کرمسلسل اپنے موبائل فون میں مصروف رہے،انکے دیگرساتھی بھی تکبرکی تصویربنے اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے اوراحترام میں کھڑے ہونے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔

سرکاری ذرائع نے افغان قونصل کے اس متکبررویے پر کہا ہے کہ یہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہوتی ہے کہ آپ قومی ترانے کے احترام میں نہ کھڑے ہوں،کیونکہ سفارتی آداب کا تقاضا ہے کہ جب اپ کی کسی بھی ملک میں سفارتی تعیناتی ہوتو آپ میزبان ملک کے نہ صرف قوانین کی پاسداری کرنے کے پابندہوتے ہیں بلکہ وہاں کے اصولوں کے مطابق چلتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.