اسلام آباد(جی این اے)اسنوکرورلڈکپ کے حوالے سے اچھی خبریں منظرعام پر آرہی ہیں،پاکستان کے دنوں اسنوکرکھلاڑی کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
منگولیا میں ہونے والے ورلڈکپ کے پری کوارٹرفائنل میں اسجداقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے کھلاڑی چینگ یوکیو کو چارایک سے شکست دے دی۔اگرچہ اسجدپہلا فریم ہارچکے تھے مگر اگلے چارفریم مسلسل جیت کرکوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
اسی طرح دوسرے قومی ہیرواویس منیر نے بھی ثابت کیا کہ وہ کسی سے بھی کم نہیں اورہانگ کانگ کے ہی کھلاڑی چائوہومن کو دوچارسے شکست دیکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔