بجلی بلوں میں ریلیف،وزیراعلی مریم نوازکیساتھ ہاتھ ہوگیا

0

لاہور(جی این اے)بجلی بلوں میں ریلیف،پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازاورصارفین کیساتھ تو دھوکا ہوگیا،تھری فیزمیٹر صارفین کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب نے اعلان کیا تھا کہ چودہ روپے فی یونٹ بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دیا جائے گا،اوردیا بھی گیا مگر جن صارفین کے تھری فیزمیٹر تھے انکو یہ ریلیف نہیں ملاجس کی وجہ سے انہوں نے دفاتر کے کئی چکربھی لگائے مگرکوئی فائدہ نہ ہوسکا۔

اس حوالے سے جو خبرمیڈیا پر آئی ہے اسکے مطابق لیسکونے اسکا ذمہ دارتوانائی کی وزارت کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی طرف سے سارے صارفین کیلئے ریلیف تھا مگر توانائی کی وزارت نے صرف سنگل فیزکا میڑ رکھنے والوں کوریلیف دینے کا حکم دیا۔

لیسکو کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ توانائی کی وزارت سمیت دیگرمحکموں نے ہمیں کہا ہے کہ فیزتھری تو کمرشل میں آتا ہے اس لئے کارخانوں اورکمرشل میڑزکو ریلیف نہیں ملے گا،صرف چھوٹے صارفین ہی اس ریلیف سے مستفید ہونگے،دوسری طرف حکومت اس سارے معاملے سے ہی لاعلم ہے،حلانکہ مریم نوازنے فیزایک اورتھری سب کیلئے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.