اسلام آباد(جی این اے)نائب وزیراعظم روس دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں،دونوں ممالک کے مابین اہم معاہدوں کا امکان ہے۔
وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے روس کے نائب وزیراعظم اورانکے اعلی سطح کے وفد کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا،نائب وزیراعظم روس پاکستان کے دورے کے موقع پر صدرمملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارسمیت دوسرے کئی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع سے یہ خبربھی منظرعام پرآئی ہے کہ دورے کا مقصد دنوں ممالک کے مابین معیشیت اورتجارت پر اہم بات چیت ہوسکے۔